دسمبر کے دوسرے ہفتے میں" بریک تھرو "کا امکان ہے...

دسمبر کے دوسرے ہفتے میں" بریک تھرو "کا امکان ہے...
دسمبر کے دوسرے ہفتے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ  پی ٹی آئی کےمذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف "جیو نیوز " کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ " میں کیا ۔  پروگرام میں سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی ۔

 حیدر شیرازی  کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اسلام آبادایف 8 سے اپنی مرضی سے کے پی کے کی طرف گئیں،جس وقت وہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا ہمیں پیچھے ہٹ جانا چاہیے،لیکن تب تک وقت گزر چکا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا تھا کہ آپ ڈی چوک نہیں بلکہ پریشر ڈالنے کے لیے سنگجانی تک رکیں۔اب پارٹی کی مرکزی قیادت یہ سمجھتی ہے یہ جو نقصان ہوا ہے اس سے نکلنے کے لیے اگلے10 دن تک سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری رہے گا۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بریک تھرو کا امکان ہے۔