زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب،عمیربن یوسف ،عثمان خان، طیب طاہر، محمدعرفان خان، جہانداد خان ، محمدعباس آفریدی،حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی20 سیریز جیتنا ہے۔ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، اسکواڈ میں ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -