چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت اعلیٰ حکام کا اجلاس،بجلی کے بلوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے

چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت اعلیٰ حکام کا اجلاس،بجلی کے بلوں کی تقسیم کے ...
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت اعلیٰ حکام کا اجلاس،بجلی کے بلوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بجلی کے بلوں کی تقسیم کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور  کیا گیا ۔
ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے بلوں کی تقسیم کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کو صارفین تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، بجلی بلوں کی تقسیم بہترہونے سے صارفین کی مشکلات آسان ہونگی جبکہ ریکوری میں بھی بہتری آئے گی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے تمام ڈی سی ایمز اور ریونیو آفیسرز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ 
اجلاس میں سی ایف او بشریٰ عمران،  ڈی جی ایڈمن نعمان غفور، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن رائے محمد اصغر، چیف انجینئر آپریشنز (او اینڈ ایم) عباس علی،چیف انجینئرپی ایم یوشعیب عاصم،، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود،چیف انجینئر پی آئی یواعجاز بھٹی، چیف لاء آفیسر بدر یاسین،ڈائریکٹر اینٹی تھفٹ احمد شہزاد چغتائی، ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اصغر اورڈائریکٹر کمرشل ندیم طاہراور ڈائریکٹر ریکوری نے شرکت کی۔