ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند

ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند
ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لئے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی سٹورز کے لئے سبسڈی بند کر دی تھی، وفاقی حکومت صرف چینی، آٹے اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاءپر سبسڈی دے رہی تھی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔

مزید :

بزنس -قومی -