پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کو غیر قانونی قرار دیدیا

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے لاہور میں ہونے ...
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کو غیر قانونی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹرائلز کو غیر قانونی قرار دیدیا، سیکرٹری فیڈریشن خالد بشیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرائلز کے خلاف ایکشن لیکر ٹیم کو بیرون ملک جانے سے فوری روکا جائے گا۔ خالد بشیر کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کے قوانین کے تحت بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے لیے کسی بھی ٹیم کو بیرون ملک جانے کے لیے فیڈریشن اور پی ایس بی سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن بعض لوگ جان بوجھ کر پاکستان کے نام پر غیر قانونی ٹیم بنا کر بیرون ملک بھجوانا چاہتے ہیں، اس غیر قانونی ٹیم کا پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ماضی میں بھی ایسی غیر قانونی ٹیمیں بنا کر پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن پی ایس بی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھتی ہے جس کی بنا پر بیرون ملک ہونے والی کسی بھی چیمپیئن شپ کے لیے ٹیم کو بھجھوانا ان کی ذمہ داری ہے۔ لاہور کے مقامی سکول میں دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے لیے ٹرائلز مکمل طور پر غیر قانونی ہیں، خالد بشیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو بھی درخواست دی جائے کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی کسی ٹیم کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔  پاکستان سپورٹس بورڈ کے قوانین کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی اور ٹیم اگر بغیر اجازت کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرئے گی تو اس کو پاکستانی کھلاڑی تصور نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -