ٹرمپ نےبھارتی وزیر اعظم  کے دوست کو اہم عہدے پرنامزد کر دیا

ٹرمپ نےبھارتی وزیر اعظم  کے دوست کو اہم عہدے پرنامزد کر دیا
ٹرمپ نےبھارتی وزیر اعظم  کے دوست کو اہم عہدے پرنامزد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر صحافی و تجزیہ کار صالح ظافر کی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ  نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رام مندر کے حامی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جانے مانے دوست اور بھارتی نژاد امریکی کشیپ ’’کش‘‘ پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ منتخب کیا ہے۔ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے والے دوسرے بھارتی نژاد امریکی بن گئے ہیں۔ کش پٹیل امریکا بھارت تعلقات کو مضبوط بنانے کے حامی رہے ہیں اور باہمی احترام اور مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کا سہرا ٹرمپ اور مودی کو دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بائیڈن کے مقابلے میں ٹرمپ کی پالیسیاں زیادہ مؤثر ہیں۔ وہ معاشی اور سلامتی کی ضروریات کو متوازن کرنے کیلئے لیگل امیگریشن کو برقرار رکھتے ہوئے سرحدوں کو محفوظ بنانے کے حامی ہیں۔ وہ قدامت پسندوں کے خلاف امریکی اداروں میں تعصب کے نقاد ہیں اور قومی سلامتی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں امریکا اور بھارت کے درمیان تعاون کے حامی ہیں۔ وہ ٹرمپ کو بھارت جیسے اتحادیوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرتے ہوئے امریکی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے والے رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -