ہنٹربائیڈن کی معافی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  کا ردعمل بھی آ گیا

ہنٹربائیڈن کی معافی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  کا ردعمل بھی آ گیا
ہنٹربائیڈن کی معافی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  کا ردعمل بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن کےبیٹے ہنٹربائیڈن کی معافی پر نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کا ردعمل بھی آگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنٹربائیڈن کی معافی کو انصاف کا غلط استعمال قرار دیدیا۔

ٹرمپ کے ترجمان سٹیون چیونگ نے بیان میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹ کے زیرکنٹرول محکمہ انصاف جسٹس سسٹم کو نشانہ بنانے کا مجرم ہے،انصاف کا نظام درست  کرکے تمام امریکیوں کیلئے بحال کیا جانا چاہئے ٹرمپ  آ کر یہی کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ مجرم قرار دیئے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔جوبائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا ۔اعتراف جرم کے بعد جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر جوبائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معاف کر دیا۔