انگلش کمنٹیٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کھل کر تعصب کا اظہار کردیا

انگلش کمنٹیٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کھل کر تعصب کا اظہار کردیا
 انگلش کمنٹیٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کھل کر تعصب کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاون(ڈیلی  پاکستان آن لائن) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں انگلش کمنٹیٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف کھل کر تعصب کا اظہار کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران دوسرے دن افریقی کمنٹیٹر نے کامران غلام اور بابر اعظم کو انگریزی زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بنایا اور کھل کر اپنے تعصب کا اظہار کیا۔ دوسرے دن بیٹنگ کے دوران کامران غلام اور بابر اعظم کے درمیان تکرار ہورہی تھی۔ افریقی بولر مارکو جانسن نے جیسے ہی بال کی تو کامران غلام نے شاندار انداز سے اس کو روکا اور رن لینے کیلیے بابر کو آواز دی۔

اس پر افریقی کمنٹیٹر نے کامران غلام اور بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں ابوظہبی میں پاکستان کے ایک کھلاڑی خرم منظور کے ساتھ کھیلتا تھا، وہ بیٹنگ کے دوران انگریزی میں ایسی اشتعال انگیز کالیں بھی کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن پاکستانی کھلاڑیوں کی انگریزی کمزور ہے انہیں انٹرویو کے وقت شرمندگی ہوگی ہے اور وہ پھر بات کا جواب دینے کے بجائے ہنسنے لگتے ہیں۔

مزید :

کھیل -