آغا سراج درانی کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

آغا سراج درانی کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
آغا سراج درانی کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق سپیکرسندھ اسمبلی کے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، سینئروکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔فاروق ایچ نائک نے دلائل میں کہا کہ آغا سراج درانی پر نیب قانونی ترمیم کے بعد کیس نہیں بنتا، قانون میں لکھا ہے کہ بے نامی اورایسوسی ایٹس کو آپ کیس میں نامزد نہیں کرسکتے۔میرے موکل پراپرٹی کے حوالے سے انکم ٹیکس، ایف بی آر پہلے کلیئرنس دے چکے ہیں۔