تحریک انصاف کے دور حکومت کے ایک اورمنصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،کتنے ارب کی مالی بے ضابطگی کی گئی۔۔؟ جانیے
لاہور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے دور حکومت کے ایک اورمنصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، اس منصوبے میں کتنے ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کی گئی۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی2نے منصوبے میں کرپشن کی رپورٹ جاری کر دی۔
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2 کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ منصوبے میں 30 ارب روپےکی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ "جیو" کے مطابق رپورٹ کےمطابق نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ قانونی تقاضوں اور فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر شروع کیا گیا، منصوبے میں 30 ارب روپے کی مالی بدانتظامی کی گئی۔
رپورٹ بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے کا پی سی 2 بھی تیار نہیں کیا گیا جبکہ منصوبے میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات بھی نظر انداز کی گئیں۔
خیال رہے کہ یہ نصوبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔