اس سال عازمین حج سے پاسپورٹ طلب نہیں کیے جائیں گے،سوشل میڈیا پر سستے حج پیکیج کے نام پر جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں

Dec 01, 2024 | 08:21 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت مذہبی امور کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال پاکستان میں موجود اور  بیرون ملک سے یہاں آکر حج کے لیے جانے والے پاکستانیوں سے پاسپورٹ جمع نہیں کیے جائیں گے۔ حاجیوں کو بائیومیٹرک کروانے کے لیے بھی کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کے بائیو میٹرک بھی گھر بیٹھے کیے جا سکیں گے۔

 نامزد بینکوں کے ذریعےحج درخواستوں کی وصولی  اتوار کو بھی جاری رہی۔یہ بینک حج درخواستوں کی وصولی3 دسمبر تک بلاتعطل جاری رکھیں گے.
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر سستے حج پیکیج کے نام پر جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں۔ وزارت کے منظور شدہ کوٹہ ہولڈر پرائیویٹ حج گروپ آپریٹرز (HGOs) کی فہرست اور بکنگ کا طریقہ کار جلد وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ حج اخراجات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل سے کریں۔

مزیدخبریں