بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

Jun 01, 2022


لاہور(لیڈی رپورٹر)18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 18سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ پبلک مقامات پر بھی کھلے عام سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے۔

سگریٹ نوشی کا بڑھتا استعمال کئی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔سگریٹ فروشوں کو سختی سے ان ہدایات کا پابند کیا جائے۔کمسن بچوں میں تیزی سے سگریٹ نوشی کرجحان بڑھ رہا ہے۔اس کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں