لاہور(سپورٹس رپورٹر)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آصف علی۔ محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی۔ٹیم متحد ہو کر کھیلی۔ فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی۔لڑنے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔