آذربائیجان کے تباہ ہونے والے طیارےکے مسافر اس وقت کیا کر رہے تھے ؟ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذر بائیجان کے تباہ ہونے والے طیارے کے اندر کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے جس میں سے 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔یہ طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
❗️ Breaking: Footage from inside the airplane (Azerbaijan Airlines) a few moments before it crashed in Aktau
— NEXTA (@nexta_tv) December 25, 2024
According to Russian media, one of the passengers threw these images to his wife as soon as he realized that the plane was falling. In the video you can hear people… pic.twitter.com/GKne8Rjlvd
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جو اب وائرل ہورہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
عالمی میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں حادثے سے قبل اور حادثے کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی موڑنا پڑا۔
بعد ازاں اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ آذربائیجان کے طیارے کو مبینہ طور پر روس یا چیچنیا نے غلطی سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا تاہم اس حوالے سے تاحال کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔