سکوائش چیمپئن شپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

Oct 01, 2013


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج مصحف سکوائش کمپلیکس میں شروع ہوگا۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پانچ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا گیا ہے جن میںناصر اقبال، عامر اطلس، فرحان زمان، دانش اطلس اور فرحان محبوب شامل ہیں۔کوچنگ کے فرائض جمشید گل انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑی ناصر اقبال اور فرحان محبوب عالمی سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے یہ چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے 3 نومبر تک انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 23 اکتوبر کو انگلینڈ روانہ ہونگے۔

مزیدخبریں