ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
جن لوگوں نے مالی حوالے سے سخت دن دیکھے ہیں، ان شاءاللہ اب وہ اچھے دن دیکھنے کےلئے تیارہو جائیں اور جوبھی امید لگا رکھی ہے وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ ان دنوں کاروباری حضرات کے لئے خاص طور پر اچھے مواقع سامنے آ سکتے ہیں اور جو لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ کرلیں۔ محبت کے حوالے سے شادی کے خواہشمند افراد کی آرزو پوری ہو سکے گی۔اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کو اب وہ دن بھی دیکھنے کو ملیں گے جن کی خواہش ہی کی جا سکتی تھی اورجو لوگ کسی بھی مشکل وقت کو گزار کر آئے ہیں یا گزار رہے ہیں، ان کے لئے ان شاءاللہ اب اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔ حالات بدل گئے ہیں۔ آپ کو برسوں کی ریاضت کا پھل ملنے والا ہے اور جو لوگ بھی اپنے مقاصد کے لئے بسم اللہ کرکے قدم اٹھائیں گے وہ اس میں کامیاب رہیں گے، انشاءاللہ۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیا سوچ رہے اور کیا کررہے ہیں، کیوں دوسروں پر ضرورت سے زیادہ انحصار کررہے ہیں۔ اس وقت حالات بالکل ایسے نہیں ہیں کہ کسی معاملے میں رسک لیا جا سکے اور اپنا پیسہ اور وقت برباد کیاجا سکے ۔ ایسا کرنے سے بڑا نقصان ہوگا۔ سیدھا سیدھا چلیں، جو اللہ نے نصیب میں لکھا ہوگا وہ خودبخود چل کر آپ تک آ جائے گا، اس وقت تمام فضول اور غلط کاموں سے توبہ کرلیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ اپنی مرضی کے مطابق نہیں چل سکتے۔ حالات کے مطابق قدم اٹھانا ضروری ہے۔ اس وقت آپ کو بے حد محتاط چلنا ہوگا، کسی معاملے میں بھی رسک نہیں لینا بلکہ خاموشی سے ایک طرف ہو کر بیٹھ جائیں جو نصیب میں لکھا ہے وہ ان شاءاللہ چل کر آپ تک آ جائے گا۔ آپ توکل سے کام لیں اور جن لوگوں کو کافی عرصے سے شادی وغیرہ میں رکاوٹیں آ رہی تھیں تو اللہ تعالیٰ ضرور ان کو دور فرما دیں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار پھر مالی پوزیشن میں بہتری کا موقع مل رہا ہے۔ آپ جن جن باتوں کو لے کر پریشان تھے ان کا حل بھی مل سکے گا اور اپنوں میں سے جو بھی سازشی ہوگا، وہ بھی بے نقاب ہو جائے گا۔ کچھ ایسی باتیں سامنے آئیں گی جو آپ پر صرف الزام ہوں گی، آپ نے پھر بھی خاموشی اختیار کرنی ہے، ان فضول کاموں میں وقت ضائع نہیں کرنا۔ بس اپنے روزگار پر آپ کا فوکس رہنا چاہیے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
یہ ہفتہ ان شاءاللہ امید ہے بہتر ثابت ہوگا جس بھی طرف سے کوئی بھی پریشانی تنگ کررہی تھی، وہ ختم ہو سکے گی اور گھر میں سکون کا سانس نصیب ہوگا۔ جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کی تلاش میں تھے وہ ان شاءاللہ اچھی خبر سن سکیں گے اور جن لوگوں کا کاروبار ٹھنڈا جا رہا تھا، وہ ایک دم چل پڑے گا ۔اب آپ قرض وغیرہ کے معاملات میں بھی آسانیاں حاصل کر لیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب حالات بدل رہے ہیں اور آپ کے لئے راستے صاف ہو رہے ہیں ۔جو عزیز یا دوست برسوں پہلے آپ کی زندگی سے نکل گئے تھے، وہ اب دوبارہ رابطے میں آ جائیں گے اور وہ کام ہوں گے جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا۔اب ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے اور آپ کو کسی طرف سے غیر متوقع فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا۔ آپ کے لئے اب اچھا دور شروع ہو رہا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں الجھے ہوئے تھے۔ وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو تنگ کررہے تھے، وہ ان شاءاللہ زندگی سے نکل جائیں گے۔ اب بہت سے معاملات خود بخود حل ہوں گے۔ اولاد کے حوالے سے اہم خبریں ملیں گی اور جو عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ میں بندش کا شکار تھے ، وہ بھی اس میں سے نکل جائیں گے۔ اب گھریلو ماحول میں ایک سکون والی خوشی کی خبر بھی آنے والی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
راستہ بار بار تبدیل نہ کریں۔ آپ کو اس طرح پریشانی ہوگی۔ مستقل مزاجی رکھیں گے تو کامیابی ملے گی۔ اس وقت قدرت مواقع فراہم کررہی ہے تو اس کا پورا پورا فائدہ اٹھالیں اور اپنے مقاصد کی جانب تیزی سے قدم اٹھائیں۔ ان شاءاللہ کامیابی ملے گی۔ اس وقت بے روزگار افراد کے لئے بھی ان شاءاللہ راستے کھل رہے ہیں۔ وہ برسوں سے جو پریشانیاں برداشت کررہے تھے،اس کا خاتمہ ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ جن امور کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے،ان شاءاللہ اب ان کا حل مل جائے گا اور آپ کی وہ مشکل بھی حل ہوگی جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ البتہ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ زور پکڑ رہا ہے۔ آپ کو محتاط چلنا ہے۔ اندیشہ ہے کہ کسی سے جھگڑے تک بات نہ پہنچے اور آپ کی اپنی زندگی بھی ہے اس طرف توجہ دیں۔ آپ کیوں فضول کاموں میں وقت ضائع کررہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
اب وہ معاملات بھی حل ہوں گے جو کافی دنوں سے حل ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے اور جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کریں۔ امید ہے کہ ان کو بڑی کامیابی ملے گی۔ اس وقت سفر کا خانہ بھی کھل سکتا ہے جو لوگ خواہشمند ہیں وہ بسم اللہ کرکے اپنی کوشش شروع کر دیں، ان شاءاللہ ان کا کام بن جائے گا اور جو پریشانیاں دوسروں کی وجہ سے سے تھی، وہ بھی ختم ہو سکیں گی۔
 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب آپ کو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لینا ہے اور جہاں بھی غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی اصلاح فوری کرنی ہے تاکہ جو رکاوٹیں ہیں، وہ دور ہو سکیں اور اگلا سفر شروع ہو سکے۔ ان دنوں اولاد کے اوپر فوکس رہے گا اور جن کے رشتے میں برسوں سے رکاوٹیں چل رہی تھیں، اللہ سے بڑی امیدہے کہ وہ ان کو دور فرما دے گا اور اگلے سفر کے لئے تمام راستے بالکل صاف ہو جائیں گے ،فکر نہ کریں۔