ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

Oct 01, 2024 | 12:09 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 جن افراد نے کافی عرصےسے بندش کا سامنا کیا ہے اور ان کو ہر کام میں رکاوٹ پیش آ جاتی ہے وہ ان شاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے آج ہی اندازہ ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 جو لوگ کسی دشمن کی وجہ سے پریشان ہیں اللہ پاک کے حکم سے محفوظ رہیں گے بلکہ آپ پر وار کرنے والا خود ہی مشکلات کا شکار ہو کر آپ کی طرف معافی کے لئے آ سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 نوکری میں جاری کوشش اب رنگ لا سکتی ہے اور برسوں سے جو لوگ رشتے وغیرہ کے حوالے سے پریشان تھے وہ اب اس وقت خوشی کی خبر سننے کے لئے تیار ہو جائیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 ان دنوں مالی طور پر ستارہ اپنی پوزیشن میں آ رہا ہے ممکن ہے کوئی بڑا فائدہ اچانک مل جائے اور اگر کوئی مسئلہ ہے وہ اپنوں کے ساتھ اختلافات کا نظر آتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ کس لئے اپنی جگہ بدلنا چاہتے ہیں۔ صبر کریں اللہ نے چاہا تو اسی جگہ پر فائدہ ملے گا اور عزت وقار میں اضافہ ناراض لوگوں سے صلح کا امکان بھی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 اب معاملات میں زبردست قسم کی بہتری ماضی کے تمام نقصانات کا ازالہ کر دے گیا ور وہ لوگ جو شاٹ کٹ چاہتے تھے اس کو قدرتی مواقع خودبخود مل جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ جس کام کو کرنا چاہ رہے ہیں ابھی تھوڑا سا صبر کر لیں وقت مناسب نہیں ہے۔ امید ہے کہ آگے چل کر اس سے بہتر پوزیشن میں آ جائیں۔ ابھی جو مل رہا ہے شکر کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ کے لےءآج کوئی خوشی کی خبر ہے اس وقت صورتحال بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں جا رہی ہے آج شام کو وہ کام ہو سکتا ہے جو ناممکن سا بنا ہوا تھا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 اپنے لئے اب خود سوچیں حالات کو بدلنے کے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ بھی کرنا پڑے گا اور شاید اس کے لئے یہ بہترین موقع ہوگا آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اہم خبر جس کا تعلق مستقبل سے ہوگا مل سکتی ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے اپنے گھر کے معاملات لے کر پریشان تھے ان کو حل ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 آپ کے لئے اہم ذمہ داری سے نکلنے کی خبر ہے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں آج آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے فائدہ ہی ملے گا۔ نا مناسب لوگ بھی اب دور ہونے والے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 کسی بھی طرف سے کوئی مالی فائدہ حاصل ہونے کا امکان اور ایسی اطلاع بھی ملے گی جو کافی دنوں سے آپ کی طرف کی جانے والی کوشش کا نتیجہ ہو سکتی ہے اچھا دن ہے۔

مزیدخبریں