آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔جیو نیوز کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریئڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریئڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ وقت 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔تین میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا۔ فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -