تھائی لینڈ:سکول بس میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

Oct 01, 2024 | 06:30 PM

بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ میں سکول بس میں آگ لگنے سے بچوں اساتذہ سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ بنکاک کے مضافات میں پیش آیا اور آگ اس وقت لگی جب بچے اور اساتذہ سکول بس میں بیٹھ کر دوسرے صوبے میں جارہے تھے۔

متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بتایا گیا کہ سکول بس میں کل 44 افراد سوار تھے جن میں 38 طالب علم اور 6 اساتذہ شامل تھے۔

حکام کے مطابق حادثے میں 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ تھائی وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بس میں سوار بچے اور اساتذہ ایک دورے کے لیے تھانی صوبہ سے دوسرے صوبے کی جانب سفر کررہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں