ایران کا اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ

Oct 01, 2024 | 09:40 PM

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400میزائل فائر کیے ہیں۔تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں سائرن گونج رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں