بے نظیر آباد (ویب ڈیسک)نوابشاہ میں نالے کا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کے حملے سے اسسٹنٹ کمشنر کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔
جیو نیوز کے مطابق نوابشاہ میں علی رضا موری سیم نالےکا کٹ بند کرنے پر مقامی افراد کا ریونیو اہلکاروں پر حملہ ہوا جس سے اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کلہاڑی کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نےعلی رضا موری سیم نالےمیں غیر قانونی کٹ لگایا تھا۔
دوسری جانب سیلابی ریلا دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں داخل ہوگیا جس کے باعث بائی پاس روڈ کے نشیبی علاقےمیں 10 فٹ اور شہر میں 2 سے 5 فٹ تک پانی جمع ہے۔ نوابشاہ سکرنڈ روڈ پر برساتی اور سیم نالوں کے شگاف سے پورا علاقہ ڈوب گیا۔
ادھر ٹنڈو آدم میں سوئی نہر میں شگاف پڑنے سے پانی شہر کی جانب بڑھنے لگا، ضلع شکارپور کے بھی کئی گاؤں اب تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔