حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ، شاہد خاقان عباسی نے"اہم سیاسی پیشگوئی" کر دی
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم سیاسی پیشگوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آ رہا ہے، سیاسی انتشار کی وجہ سے معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افراط زر میں جاری گراوٹ میں حکومتی پالیسیوں کا کوئی کردار نہیں۔ملک میں جب سیاسی جمود پیدا ہو جائے تو الیکشن ناگزیر ہو جاتے ہیں۔ سیاسی انتشار میں معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔ فلسطین، لبنان اور شام کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ یہ حکومت جس راستے اور طریقے سےآئی ہے، اسی راستے سے واپس جائے گی۔
"جنگ " کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی جمود کے خاتمہ کےلیے نواز شریف اپنا کردار ادا کریں، نواز شریف بلائیں گے تو ضرور ملنے جاؤں گا۔