حکومت کا آئندہ مظاہرین کو روکنے کیلئے ڈی چوک پر سٹیل کی دیوار بنانے کافیصلہ

Apr 02, 2016 | 07:53 PM

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے آئندہ مظاہرین کو روکنے کیلئے ڈی چوک پر سٹیل کی عارضی دیواریں بنانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ مظاہرین کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ انہیں فیض آباد میں ہی روکا جائے گا ۔مظاہرین کو روکنے کیلئے ڈی چوک پر آئندہ کوئی کنٹینرز نہیں رکھے جائیں گے بلکہ سٹیل کی عارضی دیوار بنائی جائے گی جو صورتحال سے نمٹنے کے بعد ہٹا دی جائے گی ۔ڈی چوک کے سٹرکچر کی تبدیلی کا کام پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ کسی کو بھی ڈی چوک میں مظاہرہ یا دھرنہ دینے کی اجازت نہیںہو گی ۔

مزیدخبریں