عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

Dec 02, 2024 | 10:49 AM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں۔

درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ،پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔

واضح رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 6 مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں