لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی اور تجاوزات کا خاتمے کیلیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پیرا دفاتر کے قیام، تعیناتی، قواعد وضوابط اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیرامیں تعیناتیاں، ہائرنگ کے لیے شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کا حکم دیااورپنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں مانیٹرنگ کامؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پیرا سے متعلق 4 کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔جس میں ایڈمنسٹریشن لا جسٹک کمیٹی، فنانس کمیٹی، لیگل کمیٹی اور ٹیکینکل کمیٹی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیرا کو3ماہ میں فنکشنل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کے لیے اسامیوں کی منظوری دی گئی۔ ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسر، انویسٹی گیشن آفیسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں پیرا سٹاف کے ٹرانسفر اور ڈیپوٹیشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں انفورسمنٹ سٹیشن پر اپیل کے لیے ہیئرنگ آفیسر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پرکیورمنٹ پلان اور ڈی جی پیرا کے اختیارات کے تعین، پیرا کی گاڑیوں، یونیفارم،کیپ کے کلر اور برانڈنگ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق پیرا کے آپریشن، پروسیجر، اینڈ ریگولیشن 2024کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔