لیسکو نے ایک دن میں 238نا دہندگان سے کتنی ریکوری کر لی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )لیسکو نے ایک دن میں 238نا دہندگان سے کتنی ریکوری کر لی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا۔ایک روز کے دوران238نادہندگان سے1کروڑ60لاکھ17ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
نادرن سرکل میں 30 نادہندگان سے 98ہزارسے زائد، ایسٹرن سرکل میں 23نادہندہ سے75ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 35نا نادہندہ سے 10لاکھ29ہزارروپے، سدرن سرکل میں 26نادہندگان سے73ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 20 نادہندگان سے21ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 49 نادہندگان سے1کروڑ10لاکھ20ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،
اوکاڑہ سرکل میں 30نادہندگان سے48ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 25 نا دہندگان سے53ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
دوسری جانب لیسکوکی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے،24گھنٹوں کے دوران189ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 517ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 32 کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20کمرشل4زرعی اور493 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ40ہزار498 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے۔چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت1کروڑ 73لاکھ94ہزار784 روپے ہے۔