بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

Mar 02, 2024 | 06:48 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سبب بننے والا ایک اور موسمیاتی سسٹم ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں مزید بارشیں برسانے کے لئے پہنچنے والا ہے۔ بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش کی توقع ہے۔این ڈی ایم اے نے موجودہ بارشوں کے بعد اگلی بارشوں کا  سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک کے درمیان  شروع ہونے کی بھی وارننگ دی ہے۔بارشوں کا نیا سپیل  بلوچستان کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

   

مزیدخبریں