خوشخبری، سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیا 

May 02, 2024 | 12:55 PM

خوشخبری، سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیا 
خوشخبری، سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کمی کا اعلان کر دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک کی بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاک سوزوکی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سوزوکی سوئفٹ ڈبلیو ای ایف کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 01 مئی 2024 سے سوزوکی کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے، جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی ہوئی ہے، جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار سے کم ہوکر 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر ثانی شدہ قیمتیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہیں اور بغیر کسی اطلاع کے قیمتوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں گاڑیوں کی ڈیلیوری پر سرکاری ٹیکس اور لیویز ڈیوٹی خریدار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں