آدمی نے بیمار بیوی کی دیکھ بھال کیلئے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی، الوداعی تقریب کے دوران ہی اہلیہ چل بسیں

آدمی نے بیمار بیوی کی دیکھ بھال کیلئے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی، الوداعی تقریب ...
آدمی نے بیمار بیوی کی دیکھ بھال کیلئے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی، الوداعی تقریب کے دوران ہی اہلیہ چل بسیں
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک الوداعی تقریب میں خوشیوں کا سماں اس وقت غم میں بدل گیا جب تقریب کے دوران ایک خاتون انتقال کر گئیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دیویندر سندل، جو سینٹرل ویئرہاؤسنگ کارپوریشن میں منیجر تھے، نے اپنی اہلیہ ٹینا کی دیکھ بھال کے لیے سروس مکمل ہونے سے  تین سال قبل  ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ ٹینا دل کی مریضہ تھیں اور کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ لیکن ان کی زندگی شوہر کی الوداعی تقریب کے دوران اچانک دم توڑ گئیں۔

تقریب کے دوران ٹینا نے شوہر کو بتایا "مجھے چکر آ رہے ہیں"  اور اپنی کرسی پر ٹیک لگا کر بیٹھ گئیں۔ دیویندر ان کی کمر دبانے لگے اور پانی لانے کا کہا۔اسی دوران کسی نے انہیں مسکرانے کو کہا اور وہ مسکرا کر کیمرے کے لیے پوز کرتی ہیں، لیکن فوراً ہی میز پر آگے کی طرف جھک جاتی ہیں۔ یہ منظر تقریب میں موجود افراد کے لیے انتہائی پریشان کن تھا۔

دیویندر اور دیگر افراد نے فوراً مدد فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -