وزیر اعلٰی نے مجھے پنجاب کا کلچر دوبارہ واپس لانے کی ذمہ داری سونپی ہے: عظمٰی بخاری 

 وزیر اعلٰی نے مجھے پنجاب کا کلچر دوبارہ واپس لانے کی ذمہ داری سونپی ہے: ...
 وزیر اعلٰی نے مجھے پنجاب کا کلچر دوبارہ واپس لانے کی ذمہ داری سونپی ہے: عظمٰی بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ فادر آف نیشن ہمارے لیے رول ماڈل، ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک دن منانا ناکافی ہے۔ آج ہم تمام صوبائی وزراء اور بیوروکریسی مل کر قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرر ہے ہیں۔ رونا رلانا، مار دو، جلا دو بہت آسان ہے جبکہ لوگوں کو خوشیاں دینا بہت مشکل ہے۔ وزیر اعلٰی مریم نواز اپنے والد کی طرح دن رات عوام کی خدمت کررہی ہیں، انہوں نے  پنجاب کا کلچر دوبارہ واپس لانے کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے۔ میں بطور وزیر ثقافت کوشش کر رہی ہوں کہ پنجاب کے کلچر کو واپس لایا جائے۔ اس سلسلے میں ہم نے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ پنجاب کے ہر تھیٹر اور آرٹس کونسل کی رونقیں دوبارہ بحال کریں گے۔ پنجاب کے تمام آرٹس کونسل میں پروگرامز ہوں گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نےقائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت، میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  میاں محمد نواز شریف 75 سال کے ہونے کےباوجود آج بھی قوم کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور وہ آج بھی ہم سے زیادہ کام کرتے ہیں۔ ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھرپور طریقے سے منایا ہے۔ کافی عرصے سے پنجاب کے کلچر پر کام نہیں ہوا، اب کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے.وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ہمیں کلچر کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اپنے والد کی طرح دن رات کام کرتی ہیں۔ اب ہر آنے والے دن میں کلچر پر بہت زیادہ کام کیا جائے گا۔ کرسمس کے موقع پر  اقلیتی بہن بھائیوں کے لئے خوشی کا موقع ہے. ہمیں پاکستان کا ایک خوبصورت اور پر امن چہرا پوری دنیا میں دکھانا ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ترقی یافتہ پنجاب پوری دنیا میں نظر آئے گا.

انکا کہنا تھا کہ صاف ستھرا پنجاب کے نام سے بہت بڑا منصوبہ شروع ہوا ہے. فیصل ایوب کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے بہت کام کر رہا ہے۔ کہنے کو ایک کھلاڑی ملک کا وزیراعظم بنا لیکن وہ ملک کے ساتھ ہی کھیل گیا۔ اقلیتوں کی بہتری کیلئے رمیش سنگھ اروڑہ بھی بہت محنت کر رہے ہیں۔