24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کامعاملہ ،علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار  دینے کی کارروائی  شروع

24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کامعاملہ ،علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار ...
24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کامعاملہ ،علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار  دینے کی کارروائی  شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو اشتہاری قرار  دینے کی کارروائی  شروع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کردیا،پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کرانے اور رپورٹ21جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کااشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔