بھارت جانیوالی سیما حیدر امید سے، تازہ خبر آگئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان چھوڑ کر اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے پڑوسی ملک بھارت میں داخل ہونے والی سیما حیدر اور ان کے دوسرے شوہر سچن کے حوالے سے تازہ ترین خبر سامنے آگئی۔
سیما حیدر کی بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن نامی لڑکے سے آن لائن موبائل گیم کے ذریعے دوستی ہوئی تھی اور دیکھتے دہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے،پھر 4 کم عمر بچوں سمیت بھارت پہنچیں جہاں انہوں نے ہندو مذہب قبول کیا اور پھر سچن سے شادی کی۔
اب سیما حیدر اور سچن نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ وی لاگ کے ذریعے خبر دی کہ وہ عنقریب والدین بننے والے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہیں۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیما حیدر نے بتایا تھا کہ میرے چار بچے ہیں اور اگر کوئی خوشی کی خبر ہوگی تو ہم اس کا باضابطہ اعلان کریں گے لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں۔28 اپریل کو غلام حیدر نے اہلیہ کو سچن کی بیوی قرار دینے کے خلاف گریٹر نوئیڈا کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ عدالت نے درخواست پر اگلی سماعت 10 جون تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس پر انہوں نے بھارت جانے کا اعلان کیا تھا۔