ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔
رواں سال ستمبر میں دپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی تاہم اس کا نام سامنے نہیں آیا تھا۔ دپیکا نے بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ دپیکا نے بیٹی کے نام کا مطلب بتایا اور کہا کہ یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے۔
دپیکا نے بیٹی کی تصویر بھی پوسٹ کی لیکن اس میں چہرہ چھپا ہوا ہے اور یہ بھی ان کی بیٹی کی پہلی تصویر ہے۔