لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ اور 2 بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور 2 بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر اور ناصر صفدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔