نارنگ منڈی، دیرینہ رنجش پر درجنوں افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 8افراد ہلاک 

Oct 02, 2024

                                                                                    پسرور،نارنگ منڈی (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ مانگا پل کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا۔مقتولین کا تعلق نارنگ منڈی کے علاقہ ماڑی کلاں سے بتایا جاتا ہے قتل کی لرزہ خیز واردات کی ابتدائی تفصیل کے مطابق بابر میؤ ماڑی والے وغیرہ چھ افرادقاری اشفاق ولد عبدالحمید سکنہ ماڑی کلاں نثار احمد ولد چھانگے خاں محمد انوار ولد رحمت علی ماسٹر شفاقت ولد اصغر علی نیکا عدیب مسیح اور نامعلوم ڈرائیور سمیت ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ متقولین گاڑی میں بیٹھ کر اپنی بہن کے جنازہ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاوں ماڑی کلاں تھانہ نارنگ منڈی آ رہے تھے جب مانگا پل کے قریب گاڑی پہنچی تو تھانہ قلعہ کالر والا کی حدود میں واقع گھاٹ لگائے درجن سے زائد سفاک ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے گاؤں کے چھ افراد سمیت 8 افراد قتل کر دئے گئے تمام مقتولین کا تعلق ماڑی کلاں تھانہ نارنگ منڈی سے بتایا جاتا ہے اور آپس میں رشتہ دار تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں خوف کی فضا طاری ہو گئی اور ماڑی کلاں میں صف ماتم بچھ گئی ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر سفاک ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور علاقہ کو سیل کرکے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں آخری اطلاع کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق بھی بھاری نفری سمیت پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے،پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کے قتل کی اطلاع ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کا فوری نوٹس ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیموں کی تشکیل،تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کے قتل ہونے کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری نوٹس،ڈی پی او کے حکم پر ایس پی انویسٹیگیشن, ڈی ایس پی پسرور  ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ پی ایف ایس اے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے۔فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر ریڈ شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

قتل

مزیدخبریں