تقرر و تبادلے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے پروبیشن اینڈ پیرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پروبیشن آفیسر سائرہ فاطمہ کو ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول آفس لاہور تعینات کیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محمد عاطف علی اور عرفان حمید کو بروبیشن آفیسر ڈی جی آفس لاہور، ارسلان احمد پیرول آفیسر ڈی جی آفس لاہور، نوشین رشید پروبیشن آفیسر ضلع لاہور، حافظ فراز احمد پروبیشن آفیسر قصور اور ڈاکٹر شوکت علی کو پروبیشن آفیسر ساہیوال تعینات کیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کاشف حمید کو محکمہ داخلہ لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح حافظ محمد عرفان پیرول اینڈ پروبیشن آفیسر گوجرانولہ، محمد زونیر پروبیشن آفیسر حافظ آباد، ماجد علی خان پروبیشن آفیسر نارووال، محمد کاشف مظفر پروبیشن آفیسر منڈی بہاوالدین، حافظ سکندر مکی پروبیشن آفیسر راولپنڈی، عمر بختیار پروبیشن آفیسر اٹک، اسد علی بروبیشن آفیسر ساہیوال، پطرس صدیقی بروبیشن آفیسر اوکاڑہ، اسامہ ثالث پروبیشن آفیسر پاکپتن اور محمد عمران کو پروبیشن آفیسر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔