اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پھوٹھو ہار، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا اس دوران ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، بارکھان، لورالائی،کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، پشین اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔