ایل ڈی اے نے لاہور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی فہرست جاری کردی

Aug 03, 2024 | 05:47 PM

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی طرف سے متعدد آپریشنز کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی خریدوفروخت کا دھندہ روز بروز بڑھ رہا ہے۔ شہریوں کو اس فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایل ڈی اے کی طرف سے ہر چند ماہ بعد غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایل ڈی اے کی ویب سائٹ پر ان سکیموں کی فہرست درج ذیل ہے:۔
نعمان بلاک نزد پاور ہائوس فلور مل ایریا، شاہدرہ، لاہور
نور گارڈن مومن پورہ روڈ، موضع ناٹ کلاں، لاہور
شالیمار رنگ روڈ انڈسٹریل سکیم مومن پورہ روڈ، نزد قائد اعظم انٹرچینج، جی ٹی روڈ لاہور
گلشن یاسین، مومن پورہ روڈ، موضع ناٹ، جی ٹی روڈ
وکٹوریئس گارڈن/نگہبان ہائوسنگ سکیم، موضع ناٹ
الرحمان گارڈن فیز 4سیکٹر سی (میٹرو سٹی) جی ٹی روڈ لاہور
نیو سٹی، گوجرپورہ، نزد کیرول گھاٹی، رنگ روڈ لاہور
بلال ٹائون، شاہنواز روڈ نزد سندر انڈسٹریل سٹیٹ، سندر روڈ لاہور
المدینہ ٹائون، سندر رائے ونڈ روڈ لاہور
الکبیر ٹائون /اپارٹمنٹس ملحقہ بیکن ہائوس یونیورسٹی، رائے ونڈ روڈ لاہور
مکہ گارڈنز، مانگا رائے ونڈ روڈ لاہور
کینال ریزیڈنشیا، نزد شامکی بھٹیاں، یو بی ڈی کینال روڈ
بسم اللہ پارک، مانگا رائے ونڈ روڈ لاہور
القادر ایسوسی ایٹس، برکت کالونی روڈ، ملتان روڈ لاہور
پارک ویو ولاز ملحق ریور ایج ہائوسنگ سکیم
گولڈ ایشیاء آرچرڈ ، ملحق ای بی لینڈز، مین ملتان روڈ لاہور
زیڈ اے گارڈنز، ملحق سیف ٹائون، کٹر بند روڈ، موضع نیاز بیگ لاہور
تھیم پارک، برکت کالونی روڈ لاہور
بن عالم ہائوسنگ سکیم، کٹر بند روڈ لاہور
عابد گارڈنز، کٹر بند روڈ ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور
پنجاب ہومز، کٹر بند روڈ لاہور
کمبوہ کالونی، ملحق چوہنگ پولیس سٹیشن، مین ملتان روڈ لاہور
الرحمت ٹائون، مین کٹر بند روڈ، منڈی چوک، ملتان روڈ لاہور
ڈی ایچ بی ہائوسنگ سکیم، بارہ دری روڈ شاہدرہ لاہور
منظور گارڈنز، برکت کالونی روڈ، ملتان روڈ لاہور
حیدری ہومز (حیدر ایونیو) ہائوسنگ سکیم
فیروز پور سٹی ہائوسنگ سکیم
رانا گارڈن ہائوسنگ سکیم
اذان پارک لینڈ سب ڈویژن
حماد گارڈن لینڈ سب ڈویژن
گڈ لک لینڈ سب ڈویژن
مرزا اسٹیٹ لینڈ سب ڈویژن
غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن بالمقابل قاسم گارڈن، گرین فارمز ہائوسنگ سکیم
شہر ایل ڈی اے پورٹل پر جا کراپنی متعلقہ ہائوسنگ سکیم کا سٹیٹس بھی چیک کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں