لاہور پولیس کا منشیات فروش سب انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ ساوتھ نے لاہور پولیس کے منشیات فروش سب انسپکٹر سجاول کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 70 کلو گرام منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سب انسپکٹر سجاول نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 70 کلو منشیات برآمد ہوئی تھی سب انسپکٹر سجاول نے اس منشیات فروش کو آٹھ لاکھ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر سجاول نے منشیات فروش سے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے کر آگے فروخت کرنے کے لیے ایک ڈسمس کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا سابق کانسٹیبل تکاثر سے 50 ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا جس میں 5 ہزار فی کلو کمیشن سابق کانسٹیبل تکاثر کا طے ہوا۔ڈسمس کانسٹیبل تکاثر جب منشیات فروخت کرنے گیا تو نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ ساوتھ کی ٹیم نے پکڑ لیا اورتفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے ڈسمس کانسٹیبل تکاثر منشیات کی سپلائی کے لیے رخسانہ نامی خاتون کا بھی سہارا لیتا تھا۔این آئی یونٹ نے سب انسپکٹر سجاول، سابق پولیس اہلکار تکاثر اور رخسانہ نامی خاتون کو گرفتار کر کے منشیات برآمد لی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔