جماعت اسلامی نے مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کردیں

جماعت اسلامی نے مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کردیں
جماعت اسلامی نے مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے جسے جماعت اسلامی قبول نہیں کرےگی۔

سابق صدر عارف علوی کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم لانے کاوقت بہت اہم ہے، ترامیم پاس کرانے کیلئے جلدبازی سے حکومت کے ارادے ظاہر ہورہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ یہ بل آئین میں تبدیلی نہیں تدفین کابل ہے،ملک میں بہت سی چیزیں خطرناک ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یادکرانا چاہتا ہوں کہ ملکی معیشت،امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ 

مزید :

سیاست -