چیمپئنز ون ڈے کپ،سٹالینز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

چیمپئنز ون ڈے کپ،سٹالینز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
چیمپئنز ون ڈے کپ،سٹالینز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں سٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سٹالینز کے 271 رنز کے جواب میں ڈولفنز 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے۔ سٹالینز کے بابراعظم 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، یاسر خان نے 46 اور شان مسعود نے 34 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کے اوپنر محمد ہریرہ صفر پر آوٹ ہوگئے، صاحبزادہ فرحان 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، آصف علی نے 21، کپتان سعود شکیل نے 12 رنز بنائے۔ڈولفنز کی پوری ٹیم 25 اوورز میں 97 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ سٹالینز کی طرف سے جہانداد خان اور مہران ممتاز نے تین، تین، ابرار احمد اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ڈولفنز ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور یہ اسکی مسلسل تیسری شکست ہے۔

مزید :

کھیل -