پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتارکر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کریک ڈاون تیز کردیا ہے اور جمعرات کی شب پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے والد کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ وحدت کالونی پولیس کی بھاری نفری نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو انکے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر چوہدری اصغر گجر کی گرفتاری سے متعلق اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔