وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
دبئی (طاہر منیر طاہر) سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت کے جومنصوبے مکمل کئے ہیں ان میں 2 ایسے منصوبے ہیں جن کی وجہ سے سیالکوٹ کو عالمی سطح پر ایک نئے انداز سے پہچان ملی ہے ان منصوبوں میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ائرسیال کے نام سے وطن عزیز کی اولین کمیونٹی ایئر لائن کا قیام شامل ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر میں یوں تو صدرجنرل پرویز مشرف کی اہل سیالکوٹ پر خاص مہربانی شامل ہے لیکن شہر اقبال سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اوروفاقی وزیر خواجہ محمد آٖصف نے ہمیشہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر تعاون کیا ہے خاص طور سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں بر سر اقتدار اتحاد فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین ریاض الدین شیخ ستارۂ امتیاز کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز اور مشوروں کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں جبکہ جواب میں ریاض الدین شیخ بھی خواجہ محمد آصف کی دلی طور قدر کرتے ہیں۔
اس وقت سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی قیادت سابق صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت حسن علی بھٹی جبکہ ان کے ساتھ ممتاز بزنس مین اور دانشور فراز اکرم اعوان وائس چیئرمین کے طور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ددنوں قائدین سیالکوٹ ائرپورٹ میں مزید نئی فضائی کمپنیوں کو یہاں سے اپنی فضائی سروس شروع کرنے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جبکہ ان ساتھ ان کے دیگر ساتھی بھی اپنے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے ان کوششوں میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
اس سلسلے میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ کے وائس چیئرمین فراز اکرم اعوان کی قیادت میں کینیڈا میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین اور ڈائریکٹر سیال محمد جاوید چودھری اور میاں عتیق الرحمن پر مشتمل وفد نے وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی مسافروں کے مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے نئی فضائی کمپنیوں کو یہاں سے اپنے سروسز شروع کرنے کے حوالے سے درخواست کی۔
وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ سیالکوٹ ائرپورٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کو مزید کامیاب بنانے کے لئے تمام حکومتی وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ خاص طور پرسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے نئی فضائی کمپنیوں کو یہاں سے فلائٹس شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ اس پورے ریجن کے فضائی مسافروں مزید کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف نے مزید کہا ہے انہوں نے ہمیشہ سے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف نے وفد کی طرف سے الجزیرہ ائرلائن اور سعودی بجٹ ائر لائن کو سیالکوٹ کے لئے اپنی فضائی سروس شروع کرنے اور سلام ایئر کی سیالکوٹ اور مسقط کے درمیان پروازیں بڑھانے کے حوالے سے جلد ہی خوشخبری سنانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ انہوں نے محمد جاوید چودھری چیئرمین فورٹ انڈسٹریز کی درخواست پر سیالکوٹ ایکسپورٹ پروسسنگ زون کا دورہ کرکے اس کے مسائل جان کر انہیں بھی کروانے حل کروانے کا وعدہ کیا۔
وفد نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کروانے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سیالکوٹ ائرپورٹ بہترین سہولتیں فراہم کے لئے ہر پر ممکن تعاون پر خواجہ محمد آصف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ یہ بات کی قابل ذکر ہے خواجہ محمد آصف نے شہر اقبال کی ایئر سیال کو مزید نئے روٹس شروع کرنے کے لیے بھی اجازت لے کر دی ہے جس سے اس سیالکوٹی ایئر لائن کی شان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایئر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی، سینئر وائس چیئرمین چودھری قیصر اقبال بریار، وائس چیئرمین عمر میر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر امین احسن ان کامیابیوں پر مبارک کے مستحق ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں ایئر سیال دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔سمندر پار مقیم پاکستانی سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے سیالکوٹ میں شروع کیے گئے منصوبوں پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے ان تمام منصوبوں کی بنیاد سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کے پلیٹ فارم سے رکھی گئی ہے جس آج کل قیادت ممتاز صنعت کار و برآمدی تاجر اکرام الحق کر رہے ہیں اور سیالکوٹ اپنا اسلامی بنک قائم کرنے کے علاوہ دیگر کئی نئے منصوبے شروع کرانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔