سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا ناانصافی ہے: لطیف پلیجو

سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا ناانصافی ...
سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا ناانصافی ہے: لطیف پلیجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹنڈومحمدخان(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی عوامی تحریک کے مرکزی سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی اور وسائل کو لوٹا جارہا ہے، چولستان میں کینال بنانا سندھ کے عوام کیساتھ ناانصافی ہےہ آصف علی زرداری اور بلاول نےعوام کو استعمال کرکے پھینک دیا،ہر پانچ سال میں آتے ہیں اور ووٹ لیکر آپ کو بھول جاتے ہیں،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے دریائے بچاؤ، سندھ بچاؤ عنوان سے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

"جنگ " کے مطابق  ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نواز لیگ سمیت کسی بھی پارٹی کا کارکن کینالز کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے اسے ہم سلام پیش کریں گے۔  چولستان میں کینال بنانا سندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے پہلے ہی دریائے سندھ میں پانی نہیں ہے اور یہ وقت باہر نکلنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی زرعی ترقی کے نام پر سندھ کو بنجر مت بنائیں اور حکمران سن لیں مزید کینال نہیں بننے دیں گے۔  وفاقی حکومت کے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو رد کرتے ہیں۔ سندھ کے اعتراضات کے باوجود (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے متنازع منصوبوں کی منظوری کیوں دی۔