گھریلو تشدد اور جائیداد پر قبضہ،انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور آ گئی

گھریلو تشدد اور جائیداد پر قبضہ،انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ ...
گھریلو تشدد اور جائیداد پر قبضہ،انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور  آگئی اور چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی، جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں، ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔
انہوں نے چیئرپرسن  حنا پرویز بٹ کو بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر  تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔
حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انصاف کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ خورشید بی بی اس حالت میں ان کے پاس امید لے کر آئیں ہیں وہ مطمئن رہیں انہیں انصاف ضرور ملے گا۔