ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4  مئی کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

ادھر 2 سے 5 مئی کے دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران سکھر، میرپورخاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔