لوگوں کا کیا ہے!

لوگوں کا کیا ہے!
 لوگوں کا کیا ہے!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : آمینہ یونس

لوگوں کی باتیں 

لوگوں کی باتیں لوگوں کی باتیں ہیں، لوگوں کا کیا ہے! انہیں باتیں کرنے کے لیے صرف ایک سامع چاہیے۔

 وہ اپنی باتیں سنا کر دو قدم چلتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ کسی کو کیا مشورہ دیا یا کسی کے دل میں کیا آگ بھڑکا دی،

 مگر سننے والے ان باتوں کو دل سے سنتے ہیں اور انہیں روگ کی طرح پال لیتے ہیں، جس سے وہ خود کو اذیت میں مبتلا کر لیتے ہیں۔

اسی لیے لوگوں کی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دینا چاہیے تاکہ دل کی سکون اور زندگی کی سانسیں سلامت رہیں۔

 اگر ہم ہر بات کو اپنے اندر جگہ دیں گے تو خود کو تباہ کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

زندگی کا سکون اور اپنی خوشیاں برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کی باتوں کو اتنی اہمیت نہ دیں کہ وہ ہمارے دل اور ذہن پر حاوی ہو جائیں۔

مزید :

بلاگ -