(ن) لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق نئی پیشگوئی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ( ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن آئینی ترامیم پر اتفاق ہوچکا ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف غیر رسمی بات ہوئی ہے،وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔ جن آئینی ترامیم پر اتفاق ہوا ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوسکتی ہیں جبکہ باقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت وقتی طور پر نہ ملنا حکومت کی ناکامی نہیں ہے کیونکہ ہم اتفاق رائے سے ترامیم کے خواہش مند ہیں تاکہ تمام جماعتیں آن بورڈ ہوں۔