دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: محسن نقوی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر کے علاقے راجگال میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن 4خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی عامر سہیل آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی عامر سہیل آفریدی نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھرخوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ناپاک ارادوں کو خاک ملایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔