ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑتے ہوئے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ بیان کر دی

ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑتے ہوئے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ بیان کر ...
ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑتے ہوئے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر اور معروف پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی ان دنوں اپنی دوسری شادی کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے اور اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے دوسری شادی کے پس پردہ جذباتی وجوہات بیان کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشاد بھٹی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’دوسری شادی کا فیصلہ میرے لیے نہایت مشکل اور ناگزیر تھا۔ میری پہلی بیوی کی وفات کے بعد، میں نے ایک دوست، بچوں کی ماں، محبت، اور دعاؤں کا ذریعہ کھو دیا تھا۔ میرے بچے چھوٹے تھے، اور میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ بھی میری طرح ماں کے بغیر زندگی گزاریں۔‘

 ارشاد بھٹی نے بتایا کہ ان کے گھر کو ایک دیکھ بھال کرنے والی شخصیت کی ضرورت تھی۔ سابقہ اداکارہ سما راج، جو ان کی قریبی دوست تھیں، ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ اگرچہ وہ کبھی ان سے شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، لیکن ان کے بچوں کی سما راج کے ساتھ قربت اور ان کی حیرت انگیز شخصیت نے یہ فیصلہ آسان بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سما راج ایک مذہبی رجحان رکھنے والی اور بہترین خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ارشاد بھٹی کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں اور ان کے اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ارشاد بھٹی اپنے یوٹیوب چینل پر 590,000 سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ مقبول یوٹیوبر بھی ہیں اور ان کے تجزیے اور بلاگز کو بڑی تعداد میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -